17 جون 2013 - 19:30
ایران کے نو منتخب صدر کی پریس کانفرنس کا عالمی ذرائع ابلاغ میں انعکاس

اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی کل ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کے ساتھ پریس کانفرنس کا عالمی ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پر انعکاس ہوا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی کل ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کے ساتھ پریس کانفرنس کا عالمی ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پر انعکاس ہوا ہے۔الجزیرہ،سی این این، المنار، عالمی سہارا،جیو،پی ٹی وی،سچ،اے آر وائی اور طلوع ٹیلی ویژن چینلوں سمیت ، وائس آف امریکہ، بی بی سی اور اسی طرح امریکہ،یورپی وعرب ممالک اور پاکستان اور ہندوستان کے جرائد نے ایران کے نو منتخب صدر حسن روحانی کی پریس کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ تمام پڑوسی ممالک کےساتھ قریبی اور دوستانہ روابط کی برقراری آئندہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اورنئی حکومت کو دنیا کے ممالک کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کا نیا موقع ہاتھ آیا ہے اور دنیا کے ممالک کوبھی اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ فریقین کے مفادات کی تکمیل ہو کیوں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعامل اور مل کر کام کرنا علاقے کے تمام ملکوں کے فائدے میں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲